سعید غنی کا شہر میں آئے روز جاری بجلی کے بریک ڈائون پر سخت تشویش کا اظہار
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کی تمام کوششوں کو بجلی کے بریک ڈائون کے باعث ممکن نہیں بنایا جاسکتا،صوبائی وزیر
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث ایک جانب کراچی کا کاروبار زندگی مفلوج ہوا ہے تو دوسری جانب پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہفتہ کے روز ہونے والے پریک ڈائون سے دھابیجی، پیپری سمیت شہر کو فراہمی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے ہیںاورکڑوروں گیلن پانی کی فراہمی کی بندش سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ بجلی کے متعدد بار بریک ڈائون اور صرف 20 روز میں چوتھی بار بریک ڈائون سے 4 بار پانی کی مین لائنیں ٹوٹ چکی ہیں۔دھابیجی اور پیپری پر دو ہیوی موٹریں بجلی کی اچانک بندش سے جل گئی ہیں اور اس کی مرمت پر کرڑوں روپے کے اخراجات بھی سندھ حکومت کو برداشت کرنے پڑگئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کی سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی تمام کاوشوں پر کے الیکٹرک نے پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور نیپرا فوری طور پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرے اور نظام کی بہتری کے لئے انہیں فوری ہدایات دیں۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.