سرگودھا ،اینٹی کرپشن نے اربوں روپے کی148کنال زرعی ورہائشہ اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کروالی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سرگودھا انتظامیہ نے چک 147 میں کاروائی کر کے اربوں روپے کی148کنال زرعی ورہائشہ اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کروالی۔کاروائی اینٹی کرپشن سرگودھا نے کی۔ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو معلوم ہوا کہ چک نمبر147شمالی میں شبیر بھٹی کے لواحقین نے سرکاری رقبہ تقریبا148کنال پرقبضہ کیا ہوا ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری ٹیم تشکیل دی جس میں تصور عباس بوسال اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) اینٹی کرپشن سرگودھا اور نثار احمدجوئیہ سپرنٹنڈنٹ، اینٹی کرپشن سرگودھا شامل تھے۔ دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ کا ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریبا148کنال جو کہ زرعی اورسکنی علاقہ پر مشتمل ہے جس پرشبیر بھٹی کے لواحقین نے محکمہ مال سے ملی بھگت کر کے ناجائز قابض ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل)، نثار احمد جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران اور لوکل پولیس کے ہمراہ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا ہے، موقع پر فصلوں اور خالی زمینوں پر ہل چلا دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :