Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کر دی گئی

اس سے قبل بنی گالہ میں نماز کی کوئی جگہ مختص نہیں تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:10

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ایک مسجد تعمیر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی تعمیر پر اظہار اطمینان کیا اور نو تعمیر شدہ مسجد میں نماز کی ادائیگی بھی کی۔ اس سے قبل عمران خان اور پارٹی قائدین بنی گالہ میں نماز کی ادائیگی تو کرتے تھے لیکن نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی جگہ مختص نہیں تھی جس کے پیش نظر عمران خان نے بنی گالہ میں خصوصی طور پر ایک مسجد تعمیر کروائی۔ مسجد کی تعمیر باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے تعمیر کروائی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :