پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیئے، تمام سٹیک ہولڈرز کواس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کیلئے مل کر جنگی بنیادون پر کام کرنی کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر برائے برائے آبی وسائل فیصل واڈا کا ہفتہ کو انٹر ویو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:32

پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیئے، تمام سٹیک ہولڈرز کواس بنیادی مسئلے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیئے اور تمام سٹیک ہولڈرز کواس بنیادی مسلے کو حل کرنے کیلئے مل کر جنگی بنیادون پر کام کرنیکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے سرکاری اور نجی سیکٹر کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ پائیدار حالات کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کرنے سے متعلق حکومت کو تجاویز دیں کیونکہ حکومت توانائی کے مسائل اور پانی کی قلت کے مسائل مستقل بنیادوں پرحل کرنے کیلئے اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کوذخیرہ کرنی کی حکمت عملی پر اس صورت میںکامیابی سے عملدرآمد ہو سکتا ہے جب لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں پانی کامحتاط استعمال اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہا کہ پانی کی بچت کیلئے جدید ترین ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کسانوں کو مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیا بلکہ عوام کو گمراہ کیا جبکہ ڈیموں کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :