صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی اور صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کی مشترکہ صدارت میں دونوںمحکموں کا اہم اجلاس ہوا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:36

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی اور صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کی مشترکہ صدارت میں دونوںمحکموں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں دونوں محکموں کے سیکریٹریوںکے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محکمہ خزانہ جلد ہی میڈیکل آفیسران ،سینئر میڈیکل آفیسران ،ڈینٹل سرجنزاور اسٹاف نرسوں کی 500کنٹریکٹ آسامیوں کی انتظامی منظوری دے گا جبکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ صحت کے ورٹیکلزپروگراموں کیلئے فنڈنگ اور فنڈز کے اجراء کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ۔

اجلاس میں دونوں محکموں کی جانب سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باہمی تعاون کو یقینی بنائے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :