جی سی یو میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:46

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نوجوان اساتذہ کے لیے سٹریس مینجمنٹ اور ایموشنل انٹیلی جنس کے موضوعات پر پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

جی سی یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی اور تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں بہت سے اساتذہ ذہنی دباؤ کا شکا ر رہتے ہیں جس کا اثر طلبہ میں پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے لیے تربیت لازمی ہونی چاہیے۔ اس موقع پرجی سی یونیورسٹی کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :