انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:46

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون، ٹو) امتحان (ضمنی ) 2018ء کا آغاز 22اکتوبر (سوموار ) سے ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںکنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے بتایا ہے کہ 38ہزار سے زائدطالب علموں کے لئے لاہور ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں قائم کردہ 73امتحانی مراکز میں تمام امتحانی عملے کی تعیناتی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا ہے اور مانیٹرنگ کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ امتحان دینے والے طالب علم امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچ جائیں تا کہ انہیں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ امتحانی عملے اور طالب علموں پر موبائل فون امتحانی مراکز پر لانے کی پابندی عائد ہوگی۔امتحان کے پہلے دن (سوموار) کو صبح کمپیوٹر سائنس ، اپلائیڈ آرٹ اور شام کے سیشن میں سوشیالوجی ، میوزک اور دیگر مضامین کے پیپر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :