Live Updates

گزشتہ کئی ادوار میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی عوام کو مقروض بنا کر خود امیر بن گئے، نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہوگا ،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:53

گزشتہ کئی ادوار میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی عوام کو مقروض بنا کر خود ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے حلقہ پی ایس 99کے مختلف علاقوں کا دورا کیا عوام سے ملاقاتیں کی، اس موقعہ پر مختلف برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شمولیت تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کو صحت، تعلیم ، پانی ، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرانا فرض ، پی ایس 99کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کرائوں گا۔

، انہوں نے مزید کہا پاکستان میں گزشتہ کئی ادوار میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی عوام کو مقروض بنا رکھا ہے، عوام ہر چیز پر ٹیکس ادا کرتی رہی لیکن عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر ہو سکیں۔

(جاری ہے)

نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عوام کے فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت تھرپار میں کمیٹیاں بنا رہی ہے لیکن اب کمیٹیوں بنانے سے کام نہیں چلے گا عملی طور پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کے ضرورت ہے ، عوام کو عوام کو مکمل رلیف دلوانا ہمارے فرض میں شامل ہے، پورے سندھ کی عوام کی آواز بن کر سندھ اسمبلی میں قانون سازی کریں گے، کرپشن کے خلاف موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

کرپشن معاشرے میںناسور کے برابر ہے جس سے عوام کے حقوق پائمال ہوجاتے ہیں اور حکمران دن بہ دن امیر ہوتے جارہے ہیں لیکن اب نئے پاکستا ن میں ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما وقاص احمد خان، ظفر اللہ راٹھور و زاہد حسین و دیگر بھی موجود رتھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات