انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 12 گواہوں کے بیانات قلمبند

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 12 گواہوں کے بینانات قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

جبکہ جیل حکام نے ایم کیوایم کارکن ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر ملزمان پیش کیا۔ آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں سے مزید 12 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے۔ گواہوں نے بیان میں کہا کہ میڈیا کے زریعے پتا چلا کہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ وہاں پہنچے تو پولیس فائر بریگیڈ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فیکٹری سے جلے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا تھا۔

پولیس کے جانب سے وقوعہ کے کچھ دن بعد مقتولین کی لاشیں دی گئی۔ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں جاں بحق بیشتر افراد کی شناخت مشکل تھی۔ عدالت نے 27 اکتوبر کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ کیس میں شامل 300 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما رف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس میں 720 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔