ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت فاروق نائیک کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کاروائی کے ملتوی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:53

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت فاروق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت فاروق نائیک کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان ذوہیر صدیقی، شعیب وارثی و دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے جانب سے گواہ خالد سلیم، محمد سعد،محمد سعید اور محمد عمران عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازات لے رکھی ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔