Live Updates

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا پورے ملک سے صفایا ہو چکا ‘غلام محی الدین دیوان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا پورے ملک سے صفایا ہو چکا ، شہباز شریف نے تو کرپشن کے الزامات لگا کر آصف علی زرداری کو لاہور کی گلیوں میں گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑ کر عوام کا لوٹا ہو اما ل نکالنے کا اعلان کیا تھا اب کیا ہو گیا ہے کہ اسی زرداری سے معافیاں مانگی جا رہی ہیں، عوام نے ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کی سیاست کا باب بند کردیا ہے اوراب ان کا ملکی سیاست میں کوئی کام نہیں ان کو چاہیے باضابطہ طور پر میڈیا کے سامنے آکر سیاست سے توبہ کرلیں ،عوام کی خدمت کرنے والے جیت چکے سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کی خدمت کا پورا موقع دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان کا ملک کا حکمران بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اُن کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام نے جس منشور کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اس پر من و عن عمل درآمد ہو گاتحریک انصاف مثالی حکومت قائم کرے گی جس سے روایتی سیاست دانوں کا اقتدار میں دوبارہ قابض ہونا ناممکن ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات