قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی قومی ترانہ سنانے کے مطالبے کی قرارداد جمع

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی قومی ترانہ سنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

(جاری ہے)

لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی با ئواختر کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی نے تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانے سنانے کی قرارداد منظور کی ہے جو کہ ایک نہایت ہی مستحسن اقدام ہے۔اس اقدام سے نوجوان نسل میں قومی ترانے کی اہمیت کا احساس اجاگر ہوگا۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھی تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ سنایا جائے۔