انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کے مرکزی ملزمان کے بچنے کا خدشہ، پولیس کی غفلت یا دہشت گردوں کا خوف پولیس اہلکار مقدمہ میں گواہی سے گریز کرنے لگے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کے کارندے ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمہ کے گواہ پولیس اہلکار ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بہر صورت گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا۔ ایس پی چوہدری اسلم اور ساتھیوں کو 9 جنوری 2014 کو دھماکے میں مار دیا گیا تھا۔