قائد اعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبر تائی کوانڈو چمپئن شپ کی تیاریاں کا آغاز

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:37

قائد اعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبر تائی کوانڈو چمپئن شپ کی تیاریاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) کراچی سٹی تائی کوانڈو اکیڈمی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی،ڈسٹرکٹ سینٹرل تائی کوانڈو کی زیر راہنمائی اور زولفی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں دوروزہ 25ویں قائد اعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبز تائی کوانڈو چمپئن شپ ہفتہ 10نومبر کو شروع ہورہی ہے ،اتوار11نومبرکو فائنل مقابلے اور تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین کے مطابق چمپئن شپ میں شرکت کے لئے انٹری کی آخری تاریخ 24اکتوبر رکھی گئی ہے ۔ذولفی انٹرنیشنل تاکوانڈو اکیڈمی کے سیکریٹری حسن علی اور چیئر مین انجم حسین زیدی چیمپئن شپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین کا کہناہے کہ 25ویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول ایونٹ میں 30سے 35اسکولوں کی شرکت متوقع ہے جس میں 1000سے زائد گرلز اور بوائز طالب علم حصہ لیں گے۔ انٹر کلب کے مقابلوں میںشہر بھر کے 20سے زائد کلبز کے جونیئر اور سینئر کلر اور بلیک بیلٹ 500سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی مد مقابل آئیں گے ۔ جس میں کراچی اور اندرون سندھ کے کلبز شامل ہونگے ۔