Live Updates

عمران خان سے ملک نہ سنبھلا توکہیں ہنس کرنہ دکھا دے

عمران خان کا کرکٹ میں طریقہ واردات ہوتا تھا کہ ہر میچ میں کہتے فکر نہیں کرنی، میچ جیت کردکھاؤں گا، لیکن جب ہار جاتے توکہتے ہار جیت بھی کھیل کا حصہ ہے، کہیں ایسا نہ ہوکہ عمران خان 2سال بعد کہے ملک خود ٹھیک نہیں ہونا چاہتاتومیں کیا کروں؟سینئر صحافی آفتاب اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:50

عمران خان سے ملک نہ سنبھلا توکہیں ہنس کرنہ دکھا دے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر 2018ء) سینئر صحافی آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملک نہ سنبھلا توکہیں ہنس کرنہ دکھا دے، عمران خان کا کرکٹ میں یہی طریقہ واردات ہوتا تھا کہ ہر میچ میں کہتے تھے کہ فکر نہیں کرنی ،میچ جیت کردکھاؤں گا، لیکن جب میچ ہار جاتے توکہتے کوئی بات نہیں ہار جیت بھی کھیل کا حصہ ہے،یہ نہ عمران خان 2سال بعد کہے ملک خود ٹھیک نہیں ہونا چاہتاتومیں کیا کروں؟ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے سینئر صحافیوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، انہوں نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیا والوں کو عمران خان سے شکایات ہیں وہ کہتے ہیں پچھلے 10سالوں سے ہمارے 8 ارب کے قریب واجبات ہیں۔

وہ ادا کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو پیسے اس لیے نہیں دیے جاسکے کیونکہ ان پیسوں کا تعین ہی ہوسکا کہ اصل پیسے کتنے ہیں۔

(جاری ہے)

واجبات کی ادائیگی کیلئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ پوچھا جائے توپی ٹی آئی کا اقتدار میں آنا دیگر قوتوں کے ساتھ میڈیا اور بعض اینکرز کا بھی کمال ہے۔ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا کی کیا اہمیت ہے۔

ٹی وی چینلز اور اخبارات کی کیا اہمیت ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بے قابو ہوگیا ہے ، ہم سوشل میڈیا کو بھی قابو میں لانے کی پالیسی بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایا جات کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میڈیا میں جو حکومت سے متعلق کشمکش پائی جاتی ہے وہ ختم ہوسکے۔آفتاب اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات میں چائے کے ایک کپ کے ساتھ بسکٹ دیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملاقات میں بہت تھکے تھکے اور سست تھے جبکہ معاشی حالات کے باعث بڑے پریشان بھی دکھائی دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات جتنے اب خراب ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔ تاہم ان حالات کو تحریک انصاف ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔آفتاب اقبال نے کہاکہ عمران خان کا کرکٹ میں بھی یہی طریقہ واردات ہوتا تھا کہ ہر میچ میں کہتے تھے کہ فکر نہیں کرنی لیکن جب میچ ہار جاتے توکہتے کوئی بات نہیں ہار جیت بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عمران خان ملک کو سنبھال نہ سکیں اور دوسال بعد ہنس کردکھا دیں کہ میں نے توکوشش کی تھی لیکن تمہارا ملک ٹھیک ہی نہیں ہونا چاہتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات