Live Updates

صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کی وژنری سوچ کا مظہر ہے،فضل حکیم خان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:18

ملاکنڈ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کی وژنری سوچ کا مظہر ہے صفائی نصف ایمان ہے اور اس کا تعلق براہ راست قومی صحت سے ہے ، پاکیزگی کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے دیا ہے مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اپنے گھروں اور گلی محلوں کو صاف رکھنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوںکو بھی صاف ستھراماحول مہیا کیا جاسکے ا س قومی مہم میں ہرمحب وطن پاکستانی کو بھرپور حصہ لے۔

وہ ڈبلیو ایس ایس سی سیدو شریف میںصاف اور سر سبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے ڈبلیو ایس ایس سی کے سبزہ زار میں ایک سدا بہار پودا لگایا اورمہم سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کے دفترسے لے کرسیدوشریف شاہراہ پر سنٹرل ہسپتال تک سرکاری افسران او ر شہریوںکے مشترکہ واک کی قیادت کی جبکہ چیئرمین ڈیڈک نے سنٹرل ہسپتال میں سیدو شریف کیجولٹی ، گائنی وارڈاور سرجیکل وارڈسمیت دیگر وارڈزمیں جھاڑو لگا کر حلقہ پی کے 5 میں بلدیاتی اداروں اور طبی مراکز کے زیراہتمام صاف اور سرسبز پاکستان مہم کاآغاز کیا مہم میں معززین علاقہ ، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کے عہدہ داران اور ورکرز نے بھر پور حصہ لیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آبنوشی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کے علاوہ صاف ستھرا اور سرسبز وخوبصورت مینگورہ انکی اگلی ترجیح ہے انہوں نے ڈبلیوایس ایس سی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ وہ شبانہ روز محنت کرکے عوام پر ادارے کی افادیت ثابت کریں کیونکہ اس ادارے کا براہ راست تعلق صحت وصفائی سے ہے ورنہ کاہل اور کام چور افسران کی سوات میں کوئی گنجائش نہیںانہوں نے واضح کیا کہ وہ اس ادارے کو نئے ٹیوب ویلز، پائپوں کی تبدیلی اور ٹرانسفارمر کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 16 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ مہیا کرچکے ہیں اسلئے ادارہ مزید گرانٹ اور امداد کی امید رکھنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حلقہ پی کی5کے عوام کو ڈبلیو ایس ایس سی تحفے میں دیاڈبلیو ایس ایس سی کے آنے سے نہ صرف حلقہ پی کے 5میںبوسیدہ اور زنگ آلودہ پائپوں کو تبدیل کیا گیابلکہ ٹیوب ویلز میں نئی مشینری اور ٹرانسفارمر بھی لگائے گئے نیز صاف پانی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیاانہوں نے کہا کہ صاف و سرسبز پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے اسلئے عوام ماحولیاتی خطرات کے اس مشکل مرحلے پر آگے بڑھیں اور صاف وسرسبزپاکستان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات