میاں جمیل احمد ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:23

چیچہ وطنی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن میاں جمیل احمد کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا ہے ،میاں جمیل احمد صوبائی ایگزیکٹو سروس کے سینئر آفیسرز ہیں جنہو ںنے اڑھائی سال تک کمشنر آفس ساہیوال میں ایڈیشنل کمشنر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں -کمشنر عارف انور بلوچ نے نئی تعیناتی پر میاں جمیل احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے -

متعلقہ عنوان :