پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور نیشنل بنک کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 سے برابر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:35

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور نیشنل بنک ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور نیشنل بینک کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گولز سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شعیب نے 16 ویں منٹ میں گول کر کے سوئی نادرن گیس کو برتری دلادی لیکن عادل احمد نے اس کو برقرار نہ رہنے دیا اور انہوں نے 21 ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ برابر کیا، 33 ویں منٹ میں نیشنل بنک نے تیسرا گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا، سوئی نادرن گیس نے بھی ہمت نہ ہاری اور تابڑتوڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں سدا بہار 70 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے 5 منٹ بعد ایک اور کامیاب کوشش کرتے ہوئے سکور 3-3 کردیا۔

بعد ازاں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔ بلوچ کلب نوشکی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔