مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،چوہدری فواد حسین

وزیر اطلاعات سے حریت کانفرنس ، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات ،وفد نے حکومت کی کشمیر یوں کی بھرپور حمایت کو سراہا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:46

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہفتہ کو حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں راجہ نجابت حسین ، عبدالحمید لون اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کا سب سے بڑا وکیل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،کشمیریوں کے صبر و استقلال سے بھارتی ظلم ہار چکا ہے۔وفد نے حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا۔