Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا بھارت میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:46

وزیر اعظم عمران خان کا بھارت میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں خطرناک ٹرین حادثے کا بہت افسوس ہوا، لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ سہرہ کے تہوار کے موقع پر پیش آیا جب لوگ ٹرین کی پٹری پر بیٹھے ’راون ‘ کے پتلے کو جلتا دیکھ رہے تھے، شور کی وجہ سے لوگ ٹرین کی آواز نہ سکے اور ٹرین کی زد میں آگئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات