Live Updates

کراچی،تحریک لبیککی جانب سے ٹیویٹر پر گستاخانہ خاکوں کے اجراء اور لمز یونیورسٹی کے طلبہ کی قادیانیوں سے اظہار یکجہتی کو شان رسالت پر کھلا حملہ قرار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ میں گیرٹ وایلڈرز کے ٹویٹر پر پر گستاخانہ خاکوں کے اجراء اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز(لمز) کے طلبہ کا ربوہ میں جاکر قادیانیوں سے اظہار یکجہتی کے المناک اور شرمناک واقعات کو شان رسالت پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے قبل کہ ان واقعات کے اسلامی اور ایمانی ردعمل کے نتیجے میں ملک میں،مذہبی تشددکی آگ بھڑک اٹھے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرتعلیم پنجاب ان دونوں واقعات کا فوری سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اسلامیان پاکستان کو اپنے عملی اور قابل قبول اقدامات کے ذریعے فوری اعتماد میں لیں،ان خیالات کا اظہار ٹی یل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی ہفتہ کوضوی ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈاکٹر نواز الہدی،محمد عمران قادری،صوفی محمد یحیٰ قادری،مفتی عدیل رضا،مفتی مبارک عباسی ودیگر نے شرکت کی،علامہ رضی حسینی نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری طورپر ہالینڈ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو بھرپور انداز میں ازسر نو شروع کریں اور تجارتی تنظیموں سے رابطہ کرکے ہالینڈ کی مصنوعات کی برآمدات کو روکنے کی درخواست بھی کریں اور وفاقی حکومت محض احتجاج کی رسم کے بجائے ہالینڈ سے سفارتی تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا جرات مندانہ ایمانی فیصلہ کرے،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ پاکستان کے اعلٰی تعلیمی ادارے کے طلبہ کی جانب سے قادیانیوں سے اظہاریکجہتی کے واقعے سے حکمران خود کوبری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ہیں،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اعلٰی سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے کر (لمز) میں پیش آنے والے واقعے پر عوام کو اعتماد میں لیں اور قوم میں پھیلے اضطراب کا فی الفور تدارک کریں۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات