وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا ریلوے آئی جی آفس کا دورہ، ڈاکٹر مجیب الرحمان نے ریلوے پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:04

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا ریلوے آئی جی آفس کا دورہ، ڈاکٹر مجیب الرحمان ..
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے آئی جی آفس لاہور کا دورہ کیاجہاں آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کی جانب سے ریلوے پولیس کی کارکردگی پروزیر ریلویزکو بریفنگ دی گئی اور وفاقی وزیر نے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد آفتاب اکبراور آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کو عوام کی سہولت کے لیے سٹیشنوں پر لاسٹ اینڈ فائونڈ سنیٹر قائم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمدنے ریلوے پولیس لائن میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد پولیس کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کروانے میں ریلوے پولیس کاتعاون درکارہے ۔ ریلوے پولیس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ریلوے پولیس کی تنخواہوں کو دیگرفورسز کے برابر لانے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔ وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم پاکستان کے شجرکاری مہم کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں پودا بھی لگایا۔