وزیراعلی خیبرپختونخوا کاعظمت علی خان سے اظہارتعزیت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:07

وزیراعلی خیبرپختونخوا کاعظمت علی خان سے اظہارتعزیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خا ن شیر پلم مٹہ سوات گئے جہاں اُنہوںنے سابق صوبائی وزراء حاجی فتح محمد خان اور حاجی شجاعت علی خان کی وفات پر اُن کے فرزند عظمت علی خان، جمال ناصر خان اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر وہیں رہے اورمرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر متعلقہ اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :