رینجرز سندھ کی کارروائی 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:35

رینجرز سندھ کی کارروائی 6 ملزمان گرفتار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے مبینہ ٹائون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان ابراہیم مسیح، ریچرڈ عرف رچی، ردس عرف انوش، شیرولی خان، خرم خان عرف لالا اور راہمیر عرف رمتو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو غیر قانونی اسلح، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت قانونی چارہ کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔