Live Updates

سابق حکومتوں کی کارستانیوں نے وزیراعظم کو بھی چکرا دیا

میڈیا مالکان کہیں کے نہ رہے،سابقہ حکومتیں نے میڈیا کے ساتھ اربوں روپے کے زبانی معاہدے کر گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:44

سابق حکومتوں کی کارستانیوں نے وزیراعظم کو بھی چکرا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : معروف اینکر آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے میڈیا کے ساتھ اربوں روپے کے زبانی معاہدے کئیے۔یہی وجہ ہے کہ میڈیا مالکان دعویٰ کررہے ہیں کہ حکومت نے میڈیا کو 8 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت کے پاس صرف 1.5یا 2 ارب روپے واجبات کے تحریری ثبوت موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔

اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جبکہ خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ ڈالرز کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے نیوز پرنٹ مہنگا ہورہا اور اخبارات اپنے صفحات کم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال کے باعث میڈیا ہاوسز شدید مشکلات کا شکار تھے اور انکی جانب سے میڈیا ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔اس موقع پرمیڈیا کی حالت زار اور مسائل ایک اہم موضوع بن چکے تھے۔2روز قبل کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر اور آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیر اعظم نے میڈیا ہاوسز کے مسائل دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

فوری ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اخبارات کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ نیوز پرںٹ پرعائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کردی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف کرتے ہوئے معروف اینکر آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میڈیا کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار بھی گزشتہ حکومتیں ہیں۔میڈیا کو ادائیگیاں اس وجہ سے نہیں کی جارہیں کیونکہ ابھی تک یہ ہی واضح نہیں ہو پارہا کہ میڈیا کو کتنے واجبات ادا کرنے ہیں ۔

میڈیا اس حوالے سے دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے 8 ارب روپے ادا کئیے جانے ہیں جبکہ حکومت کے مطابق صرف 1.5 یا 2 ارب روپے کی ادائیگیوں کے تحریری ثبوت موجود ہیں یوں اگر میڈیا مالکان کا دعویٰ درست ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں 6 ارب روپے کے زبانی معاہدات کرکے ملک کو میڈیا کا بھی مقروض کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے زبانی معاہدوں کا ہونا ایک تشویشناک بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات