Live Updates

موجودہ اپوزیشن جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے ،عمران خان

احتساب اولین ترجیح ہے کسی دبائو میں نہیں آئوں گا آخری حد تک جائوں گا شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے ان کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہوں ، آئندہ ہفتے غربت ختم کرنے کا منصوبہ لارہے ہیں پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ ضرور کامیاب بنائیں گے،سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

موجودہ اپوزیشن جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے ، احتساب اولین ترجیح ہے کسی دبائو میں نہیں آئوں گا اور آخری حد تک جائوں گا۔ شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے ۔ ان کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گے ۔

قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہوں ۔ آئندہ ہفتے غربت ختم کرنے کا منصوبہ لارہے ہیں۔ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ ضرور کامیاب بنائیں گے۔ ہفتہ کے روز سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہمارے اقدامات عارضی ہیں یا مستقل بنیادوں پر ہیں۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ڈاکے ڈالے ہمیں ان تک پہنچنا ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہوں، چھ ماہ میں معاشی معاملات بہتر کرلیں گے جبکہ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ بھی ضرور پورا کریں گے۔

عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ہے اسلئے غریبوں پر مزید بوجھ ڈالے بغیر ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی دبائو میں نہیں آئوں گا آخری حد تک جائوں گا کیونکہ احتساب اولین ترجیح ہے جبکہ اپوزیشن اسلئے شور مچا رہی ہے کہ ان میں سے کوئی کرپٹ نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے انکے خلاف ثبوت موجود ہیں وہ بچ نہیں سکتے ۔

ہمارے لئے انتظامی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ۔ پاکستان میں پیسہ تب آئے گا جب استحکام آئے گا۔ چین اور سعودی عرب سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو متحرک کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرائط بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ اسلئے متبادل آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا کوئی کیس ہمارے دور میں نہین بنا اپوزیشن کی جانب سے نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ کا تاثر دینا گمراہ کن ہے۔ مانیٹرنگ /شکیل)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات