ڈولفن سکواڈنے دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ 02ریکارڈ یافتہ چوروں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر لیا

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے : عاطف نذیر:ایس پی ڈولفن

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:37

ڈولفن سکواڈنے دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ 02ریکارڈ یافتہ چوروں سمیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ایس پی ڈولفن عاطف نذیر نے ڈولفن سکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ کو پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ دستیاب شدہ وسائل جن میں جدید انڈرائیڈسسٹم ،موبائل ایپس و بائیو میٹرک سسٹم شامل ہیںسے استفادہ کرتے ہوئے سٹریٹ کریمینلز و پیشہ ور چوروں کے خلاف موثر کاروائیاں کریں تاکہ شہریوں کی جان ومال و املاک کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

ڈولفن سکواڈ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ 02ریکارڈ یافتہ چوروں سمیت 15ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 04پسٹلز،01رائفل درجنوں کی تعداد میں گولیاں و میگزینز برآمد کر لیں۔دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ03چوری شدہ موٹر سائیکلزچرس و 07بوتلیں شراب برآمد ہوئی ڈولفن سکواڈ نے نشتر کالونی میں پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے رکشہ چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، رکشہ برآمد۔

(جاری ہے)

اسی طرح غازی آباد میں شہری کا قیمتی دستاویزات سے بھرا ہوا بیگ چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم بھی گرفتار۔دورانِ سنیپ چیکنگ ایک سیلز مین کو گرفتار کیا گیا جو دکان کی ڈپلیکیٹ چابی بنوا کر دکان سے موبائل چوری کرتا تھا ملزمان میں شہزاد، عبد الغنی، ساجد، سکندر، اعجاز، ذیشان، اقبال اور کاشف وغیرہ شامل ہیںمزید کاروائی کے لیے تھانہ نشتر کالونی ، گرین ٹائون، شمالی چھائونی، شاہدرہ وغیرہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔

ایس پی ڈولفن نے مزید کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے انہوںنے کہا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے چوروں وراہزنوں،منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہیں گی۔