الیکشن کمیشن، ضمنی انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:40

الیکشن کمیشن، ضمنی انتخابات میں کامیاب  اراکین اسمبلی کی کامیابی کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے اراکین اسمبلی نواب اسلم رئیسانی اور اکبر مینگل کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ پی بی35 سے کامیاب ہونیوالے امیدوار نواب اسلم رئیسانی اور حلقہ پی بی40 خضدار تھری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدور میر اکبر مینگل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔