خواجہ سلمان رفیق تین روز بعد پی آئی سی سے ڈسچارج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50

خواجہ سلمان رفیق تین روز بعد پی آئی سی سے ڈسچارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پی آئی سی میں داخل کروایا گیا تھا ۔سلمان رفیق کی دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوگئیں تھیںجس کے باعث وہ تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔تاہم مکمل چیک اپ ہونے پر انہیں گزشتہ روز پی آئی سی سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔