کرکٹ بورڈ کے اخراجات میں کمی اور معیاری کرکٹ کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے مشاورت جاری
اگلے سال سے محکموں کی ٹیمیں ختم کرکے صرف ریجنل کرکٹ پرمشتمل نئے فرسٹ کلاس کرکٹ نظام کو متعارف کرانے پر اتفاق ٹاسک فورس ممبران سٹیک ہولڈز سے رابطے کرکے تیار کی جانے والی رپورٹ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کریں گے‘ نجی ٹی وی
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50
(جاری ہے)
پی سی بی ٹاسک فورس ممبران موجودہ فرسٹ کلاس سیزن ختم ہونے کے اگلے سال کے لیے نئے مجوزہ نظام کومتعارف کرانے کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔
مجوزہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں محکموں کا کردار سرے سے ختم کرکے صرف ریجنل کرکٹ پر فوکس کرنے پر زوردیا جارہاہے۔ٹاسک فورس کی کوشش ہے کہ معیاری کرکٹ کے لیے ریجنز کی تعداد کو صرف چھ تک محدود کردیا جائے اور ان میں اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور، ملتان اور کوئٹہ کو نمائِندگی دینے پر غور کیا جارہاہے تاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ چھ کے بجائے اس تعداد کو آٹھ کردیاجائے۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ ریجنز کو ڈویژن کرکٹ میں بدل دیا جائے ۔ جو ٹیمیں گریڈ Iمیں شامل نہیں ہوسکیں گی، ان کے لیے گریڈIIطرز کی کرکٹ رکھی جاسکتی ہے۔محکموں کی ٹیموں کو فارغ کرکے نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ڈیلی الائونس کے ساتھ انعامی رقم کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے تاکہ کھلاڑی بے روزگار نہ ہوں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.