ساف انڈر 15 فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ نیپال روانہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50

ساف انڈر 15 فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ نیپال روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) ساف انڈر 15 فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ نیپال روانہ ہو گیا۔ لاہور سے ہفتہ کو روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں حسیب احمد کپتان، محمد اویس، افنان شاہد،حمزہ نسیم، محب اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد شاہ، جواد بشیر، خوشحال خان، آصف علی، محمد کاشف، شاہزیب جاوید، واصف،عدنان جسٹن، سید علی شاہ، اسامہ، سعد خان، مدثر نذر، حسن شیریں، بسم اللہ، افتخار احمد، معین احمد اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جوز روبرٹو پورٹیلا بطور ہیڈ کوچ، اصغر انجم خان اسسٹنٹ کوچ و منیجر، شیخ زاہد نیاز اور غلام شبیر بطور اسسٹنٹ کوچز، چوہدری نعمان ابراہیم گول کیپر کوچ اور محمد عدنان فزیو سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک نیپال میں شیڈول ہے۔