قومی ٹیم ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ ہو گئی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:56

قومی ٹیم ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ ہو گئی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) قومی ٹیم ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ ہوگئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حسیب احمد ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد اویس، افنان شاہد، حمزہ نسیم، محب اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد شاہ، جواد بشیر، خوشحال خان، آصف علی، محمد کاشف، شاہزیب جاوید، واصف،عدنان جسٹن، سید علی شاہ، اسامہ، سعد خان، مدثر نذر، حسن شیریں، بسم اللہ، افتخار احمد، معین احمد اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

جوز روبرٹو پورٹیلا بطور ہیڈ کوچ، اصغر انجم خان اسسٹنٹ کوچ و منیجر، شیخ زاہد نیاز اور غلام شبیر بطور اسسٹنٹ کوچز، چوہدری نعمان ابراہیم گول کیپر کوچ اور محمد عدنان فزیو سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک نیپال میں شیڈول ہے۔