محمد عباس کی بہن نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھائی جان میچ کھیلنے کیلئے مجھ سے جھوٹ بلواتے تھے: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے ہیرو کی بہن کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:20

محمد عباس کی بہن نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر 2018ء) محمد عباس کی بہن نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے ہیرو کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی جان میچ کھیلنے کیلئے مجھ سے جھوٹ بلواتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کرکٹر محمد عباس کی شاندار کارگردگی پر جہاں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے وہاں ان کے گھر والے بھی پھولے نہیں سما رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد بہن نے محمد عباس سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ محمد عباس کی بہن کا کہنا ہے کہ عباس جب کچہری میں نوکری کرتا تھا تووہ اکثر کرکٹ کھیلنے جانے کیلئے مجھ سے جھوٹ بلوایا کرتا تھا۔ عباس مجھے کہتا تھا کہ آفس فون کر کے کہہ دو کہ آج بھائی نے ابو کی دوائی لینے جانا ہے یا ہم خالہ کے گھر جا رہے ہیں۔ پھر میں فون کر کے کہتی تھی مہربانی کر کے آج اسے چھٹی دے دیں۔

متعلقہ عنوان :