دسویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ، شبیر احمد نے پروفیشنلز کیٹگری میں برتری حاصل کر لی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:56

دسویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ، شبیر احمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) نامور پاکستانی گالفر شبریز احمد نے دسویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز پروفیشنلز کیٹگری میں برتری حاصل کر لی۔ مارگلہ گرین گالف کلب میں جاری چیمپئن شپ کے تیسرے روز اسلام آباد کلب کے شبیر اقبال نے پروفیشنلز کیٹیگری میں برتری حاصل کر لی۔

انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 سکورکیا اور گراس133(68,65) کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

محمد منیر پہلے دن کی برتری برقرار نہ رکھ سکے اور گراس 138(73,65) کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ پشاور گالف کلب کے محمد نعیم گراس 139(70,69)کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ایمچورکیٹیگری میں مارگلہ گرین کلب کے لیفٹینٹ کرنل طاہر نیٹ 134(70,64)کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ افضال احمد نیٹ 139(68,71)کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، احتشام عباسی اور محمد حارث نیٹ 140 کے ساتھ تیسری پوزیشن کے حامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج اتوار کو منعقد ہو گی جس میں مختلف کیٹگریز کے فاتح گالفرز میں انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ایونٹ کی انعامی رقم 40 لاکھ روپے ہے جبکہ ایک نئی گاڑی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :