اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ،اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی، فیصل واوڈا

اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا، اب ہم پانی چوروں کونہیں چھوڑیں گے، میئر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈ خود پانی کے سب سے بڑے چور ہیں اب ہم خود پانی کے جعلی ہائیڈرینٹس گرائیں گے، کوئی ساتھ دے یانہ دے،ہمیں اپناکام کرنا،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:05

اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ،اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ،اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی،اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا، اب ہم پانی چوروں کونہیں چھوڑیں گے، میئر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈخودپانی کے سب سے بڑے چور ہیں، انہوں نے کہاکہ اب ہم خود پانی کے جعلی ہائیڈرینٹس گرائیں گے، کوئی ساتھ دے یانہ دے،ہمیں اپناکام کرناہے۔

وہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 249 بلدیہ ٹاؤن رشید آباد کے دورے کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرشیر شاہ رشید آباد کے مکینوں نے وفاقی وزیر کے سامنے پانی کے لیے دہائی دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہواہوں،لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو،ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرناہے،پانی دینا صوبے کا کام ہے انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پربات کروں تو یہ چھت سے لگ جاتے تھے،پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے ہیں،اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،آج تک جو میرے دماغ میں آیاہوا ہے وہ ہوا ہے،اٹھارویں ترمیمم سے متعلق میرا ذاتی موقف ہے، اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی،انہوں نے کہاکہ ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا،عوام کے لیے ہروہ کام کروں گا جوان کی سہولت کے لیے ناگزیرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج میری سالگرہ ہے حلقے کے عوام کے ساتھ منانے آیا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا دوران خطاب مئیر کراچی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے پر کوئی چوری کریگا تو میں بولونگا، بلدیہ میرا گھر ہے،مئیر کراچی میرے گھر آکر لوگوں کو ورغلا کر گیا ،میں بلدیہ کے لوگوں کو میئر کراچی کے گھر لے کر جاونگا،مئیر کراچی نے جس پلاٹ کی چوری کی ہے اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ،نیب ان سب کو پکڑے گی جو چور ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اندر خالد مقبول صدیقی ایک شریف ایماندار آدمی ہیں،انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے حکومت انکے ساتھ ہے،ایم کیو ایم سے الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ چوری ہٹ دھرمی بدمعاشی برداشت کی جائے گی.چوری کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا .انہوں نے کہاکہ میں ایک عام پاکستانی ہوں عام پاکستانی کی طاقت وزیراعظم سیزیادہ ہے،واٹرٹینکرمافیا یہاں سے ہی پانی لیکر بیچ رہاہیپانی کا کچھ بحران پیدا کردہ بھی ہیپانی کی چوری میں سیاستدان اور وڈیرے ملوث ہیں،میں پانی چور وڈیروں کو پیاسا ماردونگا اندرون سندھ کے عوام اور کراچی کے عوام کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دونگا،بغیر پیسوں کیمسئلوں کا حل بھی دونگا،پانی کس طرح چوری ہورہا ہے میرے پاس شواہد ا?گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو وفاقی حکومت بلائے تو کہتے ہیں مصروف ہوں، ان کے خلاف تو میں قانونی کارروائی کراؤنگا،غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں ہمیں اسلام آباد میں معلوم ہے ایم ڈی کیا کر رہا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ اور مئیر کراچی چور ہیں،مئیر کراچی ن لیگ کے ساتھ مل کر میرے حلقہ میں آدھے کلومیٹر کی سڑک بنا کر عوام کو ورغلا رہا ہے۔