شہدائے کارساز کی یاد میں مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) شہدائے کارساز کی یاد میں مقامی ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے تقریب میں شرکت و خطاب کیا، اس موقع پر شہدائے کارساز کی جانی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی آمد پر کارساز کراچی کے مقام پر دھماکے میں جلوس میں شامل متعدد کارکن شہید ہو گئے تھے۔