غیر قانونی گیس سیلنڈرزکے خلاف مہم جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:53

غیر قانونی گیس سیلنڈرزکے خلاف مہم جاری
رحیم یا ر خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے درجنوں پبلک ٹرانسپورٹ سے گیس سیلنڈر ریمو کروادیئے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی گیس سیلنڈرزکے خلاف جاری مہم کے دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نی85سے زائد گیس سیلنڈرز پبلک ٹرانسپورٹ سے اتروا دئیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں گیس سیلنڈرز کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف مہم جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بلا تفریق کاروائی جاری ہے اور تمام پبلک ٹرانسپورٹرز مالکان از خود گیس سیلنڈرز اپنی گاڑیوں سے اتروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔