کمشنرملتان کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال خانیوال کااچانک معائنہ

،مریضوںکو دی جانے والی سہولتوں میں مزیدبہتری لانے کی ہدایت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:53

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) کمشنرملتان ڈویثرن عمران سکندر بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی سہولتوں میں مزید بہتری لانے کے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر عبد الجبار ، ایم ایس ڈاکٹر آصف جاویدبھی موجود تھے کمشنر ملتان ایمر جنسی وارڈ ، کمپیوٹرائزڈ پرچی سسٹم کے اجراء سمیت فارمیسی ، بلڈ بنک ، ایکسرے روم ، سی سی یو ، چلڈرن وارڈ ، سی ٹی سکین روم سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا فارمیسی کے معائنہ کے دوران کمشنر نے ادویات کا سٹاک اور ان پر درج ایکسپائری ڈیٹ بھی چیک کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دستیاب ادویات کے سٹاک کے ساتھ بن کارڈ لگانے کے احکامات بھی دیئے انہوں نے بلڈ بنک کے معائنہ کے دوران عملہ کو ہدایت کی کہ باقاعدہ چیک کر کے مریضوں کو بیماریوں سے پاک خون لگایا جائے کمشنر نے ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں سے فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :