ضلع سیالکوٹ میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین سے زمینوں کو گذار کروانے کی مہم کامیابی سے جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:54

سیالکوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین سے زمینوں کو گذار کروانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 1ارب30کروڑ 2لاکھ97ہزار310روپے مالیت کی 2ہزار221کنال 2 اراضی واگذار کروالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین سیالکوٹ مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال ، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج، اے سی ڈسکہ راؤ سہیل، اے سی پسرور خالد محمود،سی او ایم سی ایس ندیم افضل سندھو کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔