ٹھنڈی ناک کو گرم رکھنے کے لیے اب ”نوز وارمر“ بھی متعارف کرا دئیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:54

ٹھنڈی ناک کو گرم رکھنے کے لیے اب ”نوز وارمر“ بھی متعارف کرا دئیے گئے
سردیوں کے موسم میں کانوں کو گرم رکھنے کے لیے ائیرمف یا کن پوش تو عام دستیاب ہوتے ہیں لیکن ناک کو گرم رکھنے کے لیے منہ پر ہی مفلر لپیٹنا پڑتا ہے۔ تاہم انٹرنیٹ پر ایک ایسی پراڈکٹ وائرل ہو رہی ہے، جو آپ کے پورے منہ کو ڈھانپے بغیر صرف ناک کو گرم رکھے گی۔
نوز وارمر جسے ناک کا مفلر یا ناک پوش بھی کہا جا سکتا ہے کو برطانوی نوز وارمر کمپنی نے بنایا ہے۔

اس کمپنی کی بنیاد سیلی سٹیل جونز نے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی کئی طرح کے کپڑوں اور ڈیزائنز میں نوزوارمر فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔
سٹیل جونز نے بتایا کہ اس نوز وارمر کو بنانے کا خیال انہیں 2009 میں آیا۔ سٹیل جونز نے ابتدا میں صرف اپنے لیے ہی ایک نوز وارمر بنایا تھا، لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ ٹھنڈی ناک سے پریشان وہ اکیلی نہیں ہیں۔ اس کے بعد نوزوارمر کمپنی کی بنیاد رکھی گئی۔ سٹیل جونز کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پوری دنیا میں صرف 10 ڈالر میں نوز وارمر فراہم کرتی ہے۔

ٹھنڈی ناک کو گرم رکھنے کے لیے اب ”نوز وارمر“ بھی متعارف کرا دئیے گئے