ڈیموں کے معاملے پر حمزہ شہباز کی جانب سے حکومت کی حمایت

دیامربھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے۔آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 21 اکتوبر 2018 00:05

ڈیموں کے معاملے پر حمزہ شہباز کی جانب سے حکومت کی حمایت
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : ڈیموں کے معاملے پر حمزہ شہباز نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دیامربھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے۔آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کو یہ ہوا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے جبکہ گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔اس باعث پاکستان میں پانی کا بحران سر اٹھانے جارہا ہے اور ماہرین کے مطابق 2025 تک پاکستان پانی کے بدترین بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔تاہم سپریم کورٹ نے اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے باعث پانی کے مسئلے پر قابو پانا حکومت اور عوام کی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تمام سیاستدان ہمیں ایک ہی پیج پر نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیموں کے معاملے پر حمزہ شہباز نے بھی حکومت کی حمایت کردی۔سپریم کورٹ کے باہرحمزہ شہباز کہنا تھا کہ دیامربھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے۔آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں۔اگرکالاباغ ڈیم بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی۔انہوں نے کہاسپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان اورڈیمزکے معاملے پرہم سب اکٹھے ہیں۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دیامربھاشاڈیم کیلئے نوازشریف نے48ہزارایکڑاراضی خریدی تھی۔