حکومت بنیادی سہولیات اور بجلی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیراعلی بلوچستان

اتوار 21 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جیونی اور پانوان کا دورہ کیااور عمائدین اور شہریوںسے ملاقات کی۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو جیونی اور پانوان میں درپیش بجلی، پانی اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے جیونی اور پانوان کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت بنیادی سہولیات کی فراہمی بلخصوص پانی اور بجلی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا آئینی حق جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

وزیراعلی جام کمال خان نے جیونی جیٹی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے جیوانی کے مقام پانوان پر بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن محمد حاصل کلمتی کے دئیے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی۔