وزیر مملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی روکے جانے پر خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کا نوٹس ، واقعہ کی تفتیشی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت

اتوار 21 اکتوبر 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی روکے جانے پر خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے پولیس کو واقعہ کی تفتیشی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور خاتون کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں ہے اور ہر کوئی قانون کے تابع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولس ہمارا اپنا ادارہ ہے اور جو لوگ فرض شناسی سے کام کر رہے ہیں حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :