افغانستان میں پارلیانی انتخابات کے دوران حملوں میں 170 افراد ہلاک و زخمی

اتوار 21 اکتوبر 2018 02:20

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) افغانستان میں ہفتہ کو پارلیمانی انتخابات کے دوران خودکش حملے اور پرتشدد واقعات میں 170 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ایک پولنگ اسٹیشن پر خود کو اڑا لیا جس سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق افغان دارالحکومت میں مختلف حملوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اگرچہ کسی نے فوری طور پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن مبینہ طور پر ڈھونگ انتخابات کے دوران طالبان نے اب تک 300 سے زائد حملے کئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مختلف حملوں میں 10 امیدوار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعرات کو قندھار میں پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔