جنوبی پنجاب کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
جنوبی پنجاب کے دو شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 11:24
(جاری ہے)
مزید دس شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کے لیے وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔
جس کے بعد ان دس شہروں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز اگلے سال کے شروع میں کیا جائے گا۔جب کہ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کر لیا ہے جس کے بعد وہاں دو منزلہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘پر عملدرآمد کیلئے محکمانہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے کے دوران ضلع فیصل آباد کو بھی منتخب کیاگیا تھا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریبافراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ جس سے غریب افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس منصوبے نے جہاں عام عوام کو خوشخبری سنائی وہیں اس منصوبے کی ایک اچھی بات بھی نوٹ کی گئی جو یہ تھی کہ اس منصوبے کے پوسٹرز اور بینرز یا کسی بھی جگہ پر وزیراعظم عمران خان یا کسی بھی حکومتی نمائندے کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ مبصرین نے بھی حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.