Live Updates

عمران خان کا ملک سے غربت مٹانے کے لیے اہم اقدام

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ' غربت مٹاؤ' پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 11:59

عمران خان کا ملک سے غربت مٹانے کے لیے اہم اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک سے غربت مٹانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ' غربت مٹاؤ' پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل ایک ''تبدیلی'' لانے کا وعدہ کیا تھا۔ عام انتخابات2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی دوسری بڑی جماعتوں کو شکست دی اور واضح اکثریت حاصل کر کے کامیاب ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے پہلے سو روزہ منصوبے پر کام کرنا شروع کردیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کئی وعدے کیے اور انہی وعدوں کی وجہ سے عوام نے ان سے کئی توقعات وابستہ کر لیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریب افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔اور اب حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ غریبوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندے ہفتے غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز کریں گے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور چین سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے حکومتی کارگردگی اور سو روزہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات