کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے، ماہرین صحت

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے، ماہرین صحت
قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء)برطانوی ماہرین صحت کاکہناہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگرکے کینسر اور اسکے غیرفعال ہونے کا خطرہ 40فیصدتک کم ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعتدال کیساتھ کافی کااستعمال جگرکیلئے مفیدہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈرنے بتایا کہ جگرکے امراض بڑھ رہے ہیں اسلئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیاکامن پسندمشروب‘ کافی‘جگرکے امراض کیخلاف معاون ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے۔