امریکا اور جنوبی کوریا کی ایک اور مشترکہ فوجی مشق معطل

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

واشنگٹن۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں تیزی لانے کی کوشش کے طور پر ایک اور مشترکہ فوجی مشق معطل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر دفاع جیمز میٹس اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب چون گیون دٴْو نے سنگاپور میں اپنی ملاقات میں دسمبر میں طے شدہ وجیلینٹ ایس نامی ایک فضائی فوجی مشق معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میٹس نے اسی دن سنگاپور میں جاپان کے وزیر دفاع تاکیشی اِیوایا سے ملاقات میں اس حوالے سے مشورہ کیا ہے۔قبل ازیں اگست میں طے شدہ ایک فوجی مشق سمیت تین مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔