پاکستان میں کوئلے کے 186ارب ٹن کے ذخائر موجود

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

اسلام آباد ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان میں کوئلے کے 186ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیں جس میں سے 175ارب ٹن کوئلہ تھرپارکر میں ہے۔ ملک میں موجود کوئلہ کے ذخائر سعودی عرب اور ایران کے تیل اور گیس کے مجموعی ذخائر مساوی ہیں۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں کوئلہ کے ذخائر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے اعدادوشمار کے مطابق تھر کے 19ہزار مربع کلو میٹر رقبہ میں سے 9ہزار مربع کلو میٹر رقبہ میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے استفادہ کے ذریعے سستی توانائی کے حصول کو یقینی بنا کر توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔