ڈی آئی خان‘ ضمنی الیکشن2018کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام ملازمین کو معاوضہ ادا کردیاگیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:30

ڈی آئی خان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن2018کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے محکمہ تعلیم زنانہ کے اساتذہ سمیت ملازمین کوریٹرننگ آفیسراورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ کی موجودگی میں رقم کی ادائیگی صاف شفاف طورپرمکمل کرلی گئی ‘ملازمین اوراساتذہ کاالیکشن کمیشن ،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کوخراج تحسین ۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن 2018کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے حلقہ PK97اورPK99کلاچی کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والی سینکڑوں اساتذہ اورمحکمہ تعلیم کے ملازمین کوریٹرننگ آفیسراورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی موجودگی میں ڈیوٹی کی رقم صاف شفا ف اندازمیں اداکردی گئی ۔